کورونا ویکسین بن تو گئی لیکن اس کا پاکستان آنا ناممکن ہے، ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ خوشیاں خاک میں مل گئیں

 کورونا ویکسین بن تو گئی لیکن اس کا پاکستان آنا ناممکن ہے، ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ خوشیاں خاک میں مل گئیں



























لندن (اردو نیوز) برطانوی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین کو منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ پر رکھنا ہوگا اس لیے بہت سے ایشیائی، افریقی اور لاطینی امریکہ کے ممالک تک یہ ویکسین نہیں پہنچ پائے گی۔


روئٹرز کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ فائزر اور بائیون ٹیک کی بنائی ہوئی ویکسین اگر منظور ہو بھی گئی تو کوئی ایسا جادو نہیں کرسکے گی کہ کورونا کو صفحہ ہستی سے مٹادے کیونکہ اس ویکسین کو منفی 70 ڈگری سینٹی گریڈ پر محفوظ کرنا ہوگا جو بہت سے ممالک کیلئے ناممکن ہے۔

انڈیپنڈنٹ کے مطابق پاکستان میں سب سے کم درجہ حرارت پر پولیو ویکسین کو محفوظ کیا جاتا ہے اور یہ منفی 2 سے منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے۔

ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے بہت سے ممالک کا درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہاں کورونا کی ویکسین کیلئے منفی 70 ڈگری درجہ حرارت مہیا نہیں ہوسکے گا۔









ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے