پی آئی اے میں اربوں کی کرپشن کا انکشاف


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ائیرلائن پی آئی اے کے آڈٹ کے دوران اربوں روپے کے غبن اور کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔پی آئی اے میں مالی کرپشن اور غبن کی داستانوں پر ایف آئی اے نے پی آئی اے کے خلاف دو انکوائریز مکمل کرلی ہیں۔انکوائریز کے دوران اربوں روپے کے غبن کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق انکوائریز پی آئی اے کے مالی آڈٹ رپورٹ کے بعد مکمل کی گئیں، پی آئی اے کے خلاف انکوائریز کارپوریٹ کرائم سرکل نے کی ہیںجس کے بعد دو مقدمات جلد درج کرلیے جائیں گے جبکہ اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے